عید کے پہلے روز ٹریفک حادثات، 8 افراد جاں بحق، 50 زخمی

4  مئی‬‮  2022

کراچی میں عید کے پہلے روز مختلف ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ، لیاقت آباد، اسٹیل ٹاؤن لنک روڈ پر حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔ کٹی پہاڑی پر ٹریفک حادثے میں 2 افراد کی جان گئی۔ بلدیہ میں ایک اور حب چوکی کے قریب حادثے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مختلف گاڑیوں کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ان حادثات میں جاں بحق ہوئے، بیشتر زخمیوں کو طبی امداد کے بعد گھر روانہ کردیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved