اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز تقاریر سے عالمی مسائل میں اضافہ ہوا، منیر اکرم

4  مئی‬‮  2022

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم کا کہناہے کہ ہتھیاروں کی دوڑ، اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز تقاریر سے عالمی مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔

چین اور ترقی پذیر ممالک پرمشتمل گروپ 77 کی انفارمیشن کمیٹی کے موقع پر دیے گئے بیان میں منیر اکرم نے کہا کہ کورونا وبا اور آب وہوا کی تبدیلی جیسےمسائل نےچیلنجز بڑھادیے ہیں، بیشترممالک کوخوراک، توانائی اور سپلائی چین کی رکاوٹ جیسے سنگین چیلنجزکا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ اور ترقی پذیردنیا کے درمیان ڈیجیٹل فرق وسیع ہورہا ہے، اس طرح کی صورتحال میں عالمی مواصلات کے شعبے نے نسبتاً بہترکام کیا، وسیع عالمی معاونت کے لیے اطلاعات اور  معلومات کی کمیٹی کا کردار اہم ہے۔

منیر اکرم کا  کہنا تھا کہ عالمی امن و استحکام  کے لیے پیغامات کو واضح اور مؤثرانداز میں سناجاناچاہیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved