ٹوئٹر کے صارفین کو اب فیس بھی ادا کرنا ہو گی، ایلون مسک کے اعلان نے سب کو حیرت میں ڈال دیا

4  مئی‬‮  2022

ایلون مسک نے ٹوئٹر صارفین پر معمولی فیس چارج کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ایلون مسک نے کہا کہ ٹوئٹرعام صارفین کیلئے ہمیشہ مفت ہوگا ،لیکن مستقبل میں کمرشل اور سرکاری صارفین کو اس کی معمولی قیمت دینی پڑے گی۔

ایلون مسک  کا کہنا تھا کہ کچھ نہ ہونے سے معمولی سا سرمایہ ہونا بہتر ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر پر جو فیس چارج کرنے کی تجاویز زیر غور ہیں، وہ  میٹاپلیٹ فارم کی حریف سائٹ فیس بک سے بہت کم ہیں۔

برطانوی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ٹوئٹر نے ردعمل دینے سے گریز کیاہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved