وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران حکومت کے آخری برس پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی 12 پوائنٹس تنزلی ہوئی، انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت کو پریس فریڈم پریڈیٹر کا شرم ناک خطاب ملا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت صحافت اور اظہار رائے کی آزادی کیلئے پر عزم ہے۔
پیپلز پارٹی کےشریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی جمہوریت کا پیمانہ ہے، پیپلز پارٹی صحافت کی آزادی کا دفاع کرتی رہے گی۔
وفاقی وزير شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان نے سنسر شپ اور پابندیوں کے نئے ریکارڈ قائم کئے، میڈیا اور آزادی اظہار کو کچلنے والے عمران خان اب میڈیا پر پیسے لینے اور بلیک آؤٹ کا الزام لگا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی رپورٹ کے مطابق رواں برس صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے ملکوں کی فہرست میں پاکستان 12 درجے تنزلی کے ساتھ 180 ملکوں میں 157 نمبر پر آگیا ہے۔ گزشتہ برس پاکستان اس رینکنگ میں 145 ویں نمبر پر تھا۔