مجھے عوام کی نظروں میں گرانے کیلئے ن لیگ کیا منصوبہ بندی کر رہی ہے، عمران خان نے بتا دیا

4  مئی‬‮  2022

سابق وزیراعظم عمران خان نے  کہا ہے کہ ن لیگ نے عید کے بعد ان کی کردار کشی کی تیاری کی ہوئی ہے، انہوں نے  پیسے دے کر میری کردار کشی کیلئے میٹریل بنوایا ہے۔

نجی چینل کیساتھ انٹرویو میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ شریف خاندان اس ملک کا سب سے بڑا مافیا ہے، اس مافیا نے بینظیر اور جمائما کے ساتھ بھی یہی سلوک کیا، اب ان کو فرح مل گئی ہے، فرح کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ بشریٰ بیگم کی جاننے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسی طرح مجھے عوام کی نظر میں گرانا چاہتے ہیں، پہلے بھی ایسا ہوتا رہا یہ کوئی نئی چیز نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان کی کرپشن کی کہانیاں گزشتہ 35 سال سے چل رہی ہیں،  لیکن ان سے جب کوئی سوال کرتا ہے تو یہ اس کی ذاتیات کو نشانہ بناتے ہیں۔جب جمائمہ مسلمان ہو کر یہاں آئی تو اس کو یہودی لابی بنا دیا اور اس کے خلاف بھی  بڑی مہم چلائی۔ اب یہ میری کردارکشی کیلئے بھرپور حملہ کریں گے۔

سابق وزیراعظم  نے کہا کہ اس حکومت میں 60 فیصد لوگ ضمانتوں پر رہا ہیں، باپ اور بیٹا دونوں ضمانت پر ہیں، جبکہ مریم بھی ضمانت پر ہے۔ حقیقی جمہوریت میں تو ایسے لوگوں کو کوئی عہدہ نہیں مل سکتا، انہیں جواب دینا پڑتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ مئی کے آخر میں لانگ مارچ سے متعلق اعلان کروں گا،  پھرلاکھوں لوگوں کا سمندر اسلام آباد آئے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved