روس کا جوابی وار، جاپان کے وزیراعظم سمیت 63 شخصیات پر پابندیاں عائد کر دیں

4  مئی‬‮  2022

روس نے  جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا سمیت 63 جاپانی شخصیات کے روس آنے پر پابندی عائد کردی۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کا کہنا ہے کہ جاپانی شخصیات پر پابندی ان کے روس کیخلاف ناقابل قبول بیانات کے سبب عائد کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ جاپان کی 63 شخصیات کے روس میں داخلے پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی ہے۔

روس میں داخلے پر پابندی کی فہرست میں جاپانی وزیر اعظم، وزیر خارجہ، وزیر دفاع، دیگر جاپانی حکام، صحافی اور پروفیسرز شامل ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved