نوازشریف کی تاحیات نا اہلی، وفاقی وزیرقانون کا اہم بیان سامنے آگیا

5  مئی‬‮  2022

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑنے مسجد نبوی میں ہونے والے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعےکے مقدمات پاکستان کی طرف سے درج نہیں کیے گئے۔

حافظ آباد میں ذرائع ابلاغ سے گفتگومیں ان کا کہنا تھا کہ وزارت قانون اس سارے واقعے کا جائزہ لے رہی ہے، اوراس حوالے سے درج کیے گئے مقدمات توہین رسالت کے مقدمات نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مذہبی ہم آہنگی کے قوانین 160 سال پرانے ہیں اورانہیں انگریزوں کے دورتمام مذاہب کے احترام کے لیے بنایا اورسزائیں مقررکی گئیں۔وفاقی وزیر قانون نے بتایا کہ نوازشریف کی تاحیات نا اہلی کا معاملہ بھی جلد حل ہو جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ آئین وقانون میں پُرامن احتجاج کی گنجائش موجود ہے، تاہم جس جگہ دفعہ144 نافذ کی گئی ہو وہاں احتجاج نہیں کیا جا سکتا۔نذیراعظم تارڑنے کہا کہ لانگ مارچ سے قبل عمران خان کواپنی غلطیوں اورکوتاہیوں پرنظرڈالنی چاہیے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئینی طریقےسے ختم کی گئی ہے۔ جب کہ پی ٹی آئی نے حکومت بچانے کے لیے غیرآئینی طریقہ اختیار کیا۔ پی ٹی آئی کی نااہلی کی وجہ سے ان کے اتحادی انہیں چھوڑ گئے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہر گزرتے دن پی ٹی آئی حکومت کے کرپشن کے اسکینڈل سامنے آرہے ہیں۔ ہرشخص کواپنے عہدے کی عزت وتکریم کا خیال رکھنا چاہیے۔ بعض لوگ آئین سے زیادہ اپنے پارٹی لیڈرکو اہمیت دیتے ہوئے لیڈرکی غلامی کی خاطرآئین کا حلیہ بگاڑرہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف ماضی کی طرح جوش و جذبے کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے چاروں صوبوں کے ساتھ ساتھ سعودی عرب سمیت برادراسلامی ممالک کے دورے اوران کے مختلف وفود سے باہمی تعاون کے معاہدے بھی کیے۔ انشاء اللہ ان کی قیادت میں پاکستان میں مزید ترقی کرے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved