پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور ابوظبی سے پیسوں کی امید پوری نہیں ہوئی ہے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، یوٹیلٹی اسٹورز عملی طور پر بند ہیں۔ عارضی حکومت صرف دن گزار رہی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ابوظبی سے پیسوں کی امید پوری نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ابھی تک ایندھن کی قیمتوں پر حکومتی پالیسی واضح نہیں۔پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ معیشت عملی طور پر بغیر ڈرائیور کے چل رہی ہے۔