پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بارے میں وزیرخزانہ کا اہم بیان سامنے آگیا

5  مئی‬‮  2022

وفاقی وزیر خزنہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا وعدہ کیا ، ہم کوشش کرینگے پڑولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھیں ، جو بوجھ ڈالا گیا ہے وہ پاکستان پر ڈالا گیا ہے۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کوشش کرینگے پڑولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھیں ، جو بوجھ ڈالا گیا ہے وہ پاکستان پر ڈالا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو مارکیٹ سے قرض لینا پڑتا ہے، رواں ماہ 102 ارب روپے حکومت نقصان برداشت کرےگی۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ پٹرول کی قیمت میں جتناہوسکے سبسڈی دیں گے، ہم کوشش کریں گے پٹرول کی قیمت برقرار رکھیں ، حکومت کو فی لیٹر ڈیزل پر70 روپے نقصان ہورہا ہے، پٹرول پر لیوی اورسیلزٹیکس نہیں لگائیں گے۔انہوں نے کہاکہ خان صاحب کے قول و فعل میں فرق ہے،ماضی کی حکومت نے ملک کیلئے مشکلات پیدا کیں۔وزیرخزانہ نے مزید کہاکہ حکومت اس وقت پٹرول پر30 روپے نقصان کررہی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved