سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یہ ہمارا نصیب نہیں ہےکہ پاکستان ہمیشہ ایک غریب ملک رہے۔
نواب شاہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےپیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ میں جب صدر تھا اس وقت بھی ملک کو امیر بنا رہا تھا اور اب بھی پاکستان کو امیر ممالک میں شامل کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ اگرامیر لوگ مزید امیر ہوتے گئے تو ملک امیر نہیں ہو گا، اگر غریب امیر ہوا تو ملک امیر ہو گا۔
شریک چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ میں اس ملک کو وہ عزت دلواؤں گا جو اس ملک کی پہچان ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نواب شاہ کا موسم بھی ٹھیک کروں گا، اور اس کے ماحول کو بھی بہتر بناؤں گا۔