وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر زراعت منظور وسان نے کہا ہے کہ 2023ء کے انتخابات میں عمران خان کا کوئی چانس نہیں۔
اپنے بیان میں منظور وسان نے عام انتخابات کے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں عام انتخابات آئندہ برس فروری میں ہوں گے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم پیپلز پارٹی یا مسلم لیگ ن کا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کبھی بھی قیمت پر سندھ کا سودا نہیں کرسکتی۔
قومی احتساب بیورو کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ نیب کو ختم نہیں کیا جارہا۔