پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر پوری امت کا مقدمہ لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
امیرجمعیت اشاعت التوحید و السنہ اور واحدت المدارس السلامیہ پاکستان کےصدر شیخ القرآن مولانا محمد طیب طاہری پنج پیرسے ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ دینی مدارس کے طلبا اور اساتذہ کو غلامی نامنظور مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔
امیرجمعیت اشاعت التوحید و السنہ اور واحدت المدارس السلامیہ پاکستان کےصدر شیخ القرآن مولانا محمد طیب طاہری پنج پیر کی چئیرمین عمران خان سے ملاقات
اسلاموفوبیا کیخلاف غیرمعمولی خدمات و توہین رسالت کےانسداد کےحوالے سےعمران خان کی خدمات کو زبردست خراج تحسین
#امپورٹڈ__حکومت__نامنظور pic.twitter.com/jwfF7pOB2M— PTI (@PTIofficial) May 5, 2022
انہوں نے کہا کہ تمام شعبہ ہائے زندگی، خصوصاً تعلیم و تبلیغ سے وابستہ افراد پاکستان کی حقیقی آزادی کیلئے اٹھ کھڑے ہوں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل حقیقی آزادی و خود مختاری سے وابستہ ہے۔
ملاقات میں مولانا محمد طیب طاہری پنج پیر نے اسلاموفوبیا کیخلاف غیرمعمولی خدمات و توہین رسالت کےانسداد کےحوالے سےعمران خان کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔