رشتہ کرنا آسان ہے، ووٹ لینا مشکل ہے، آصف علی زرداری

5  مئی‬‮  2022

سابق صدر آصف علی زردرای نے کہا ہے کہ رشتہ کرنا آسان ہے، لیکن ووٹ لینا بہت مشکل ہے۔

نواب شاہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےپیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ میں ساتھیوں سے کہتا ہوں کہ رشتہ کرنا آسان ہوتا ہے مگر ووٹ لینا بہت مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی میں نے پہلا معرکہ مارا ہے، ابھی اور معرکے مارنے ہیں، آگے بھی کامیابیاں ہماری ہوں گی۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بچوں، اپنے کارکنوں اور عوام ککیلئے ساری دنیا سے لڑنے کو تیار ہوں، یہی وجہ ہے کہ اکثر لوگ مجھے کہتے ہیں آئی لو یو مور۔

انہوں نے کہا کہ  میں جب صدر تھا اس وقت بھی ملک کو امیر بنا رہا تھا اور اب بھی پاکستان کو امیر ممالک میں شامل کروں گا۔ اگرامیر لوگ مزید امیر ہوتے گئے تو ملک امیر نہیں ہو گا، اگر غریب امیر ہوا تو ملک امیر ہو گا۔

شریک چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ میں اس ملک کو وہ عزت دلواؤں گا جو اس ملک کی پہچان ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نواب شاہ کا موسم بھی ٹھیک کروں گا، اور اس کے ماحول کو بھی بہتر بناؤں گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved