شہباز گِل کی گاڑی سے ٹکرانے والی دوسری گاڑی کے ڈرائیور کا بیان سامنے آگیا

6  مئی‬‮  2022

پولیس نے موٹر وے ایم ٹو پر رہنما پی ٹی آئی شہباز گِل کی گاڑی سے ٹکرانے والی دوسری گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق شہباز گِل کی گاڑی سے ٹکرانے والی دوسری گاڑی مرید کے کہ رہائشی طاہر نذیر کی ہے، حادثے کا شکار کار اور ڈرائیور وجاہت علی کو تھانہ مریدکے لایا گیا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ طاہر نذیر نے گاڑی وجاہت علی کو کرائے پر دی تھی اور اسلام آباد جاتے ہوئے حادثہ پیش آیا۔

حادثے کے وقت گاڑی وجاہت علی چلا رہا تھا، اپنے بیان میں ڈرائیور نے بتایا کہ حادثے کی جگہ رکا تھا، تاہم شہباز گِل کو گاڑی سے نکلتے دیکھا تو ڈر کر بھاگ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور وجاہت سے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس نے بتایا کہ جائے حادثہ کے شواہد اور وجاہت علی سے تفتیش کے مطابق یہ ایک عام کار حادثہ ہے،جو ڈرائیور وجاہت علی کی غفلت کے باعث پیش آیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گِل کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی، شہباز گِل نے واقعے کو میڈیا میں ایک قاتلانہ حملےکا رنگ دے کر پروپیگنڈہ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق وجاہت علی کو دائرہ اختیار کے باعث تفتیش کیلئےحافظ آباد پولیس کے سپرد کیا جا رہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved