منحرف اراکین نے نااہلی ریفرنس میں اپنا تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیئے ، سماعت ملتوی

6  مئی‬‮  2022

پی ٹی آئی کے  منحرف ارکان قومی اسمبلی کے خلاف نا اہلی ریفرنسز کے کیس کی سماعت منگل تک کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ای سی پی کے تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے منحرف ایم این اے نور عالم خان کے وکیل نے جواب جمع کرا دیا۔

منحرف ارکان فرخ الطاف، عاصم نذیر ، افضل خان دھاندلہ، نواب شیر وسیر، راجہ ریاض ، نور عالم خان، احمد حسین ڈھیر، رانا قاسم نون، غفار وٹو، مخدوم سمیع الحسن گیلانی، مبین احمد، باسط سلطان، عامر گوپانگ، اجمل فاروق کھوسہ، ریاض مزاری، جویریہ ظفر، وجیہہ قمر، نزہت پٹھان ، رمیش کمار نے اپنے جواب جمع کرادیے۔

ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی نے کہا کہ 14 مئی تک کمیشن نے فیصلہ کرنا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے بھی کہا کہ منگل تک ہر صورت دلائل مکمل کر لیں تاکہ فیصلے کیلئے وقت مل سکے۔الیکشن کمیشن نے فریقین کو دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کردی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved