حکومت کا غیر اخلاقی ویڈیوز کے ذریعے کردار کشی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

6  مئی‬‮  2022

وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر فحش اور غیراخلاقی وڈیوز سے لوگوں کو بدنام کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر غیراخلاقی مواد پھیلانے والوں کو گرفتارکیا جائیگا۔ جمعے کے روز  اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ایسے مواد کو برداشت نہ کیاجائے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سوشل میڈیا کو لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کرنی ہے کیونکہ اس کو بلیک میلنگ کے لئے استعمال کیاجاتا ہے ۔

ایسی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے اورغیراخلاقی وڈیوز، تصاویر سمیت اس نوع کا گند پھیلانے والوں کا صفایا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے اور متعلقہ اداروں کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کردی ہیں۔

یاد رہے کہ رہنماء پی ٹی آئی فواد چوہدری نے چند روز قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ عمران خان کی کردار کشی کیلئے بڑے پیمانے پر مہم تیار کی جار ہی ہے، اور اس کیلئے جعلی ویڈیوز کا سہارا لیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved