کیا سابق حکومت نے آئی ایم ایف کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی یقین دہانی کرائی تھی؟

6  مئی‬‮  2022

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی کسی قسم کی یقین دہانی نہیں کرائی تھی۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شوکت ترین کا کہنا تھا کہ میں اس بات کی پہلے بھی تردید کر چکا ہوں کہ میں نے آئی ایم ایف کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جون سے پہلے اضافے کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی بلکہ ہم نے سبسڈی دینے کا طریقہ کاردیا۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ مفتاح صاحب اب آپ پاکستانی عوام پر بوجھ نہیں ڈال سکتے اور اس بات کا اعتراف کریں کے پاکستان تحریک انصاف حکومت کی پالیسی درست تھی۔

یاد رہے وفاقی وزیر خزانہ نے ایک روز قبل کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت آئی ایم ایف کیساتھ جون سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا وعدہ کر چکی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved