سابق وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد آنے کی تاریخ بتا دی

6  مئی‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 20 مئی کے بعد اسلام آباد آنے کی کال دوں گا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میری قوم کو جگا دیا،  میانوالی سے حقیقی آزادی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتا ہوں ، 20 مئی کے بعد کسی بھی دن کال دے سکتا ہوں، آپ کو کوئی نہیں روکے گا، نہ 18 قتل کرنے والا رانا ثنا اللہ روکے گا نہ شہبازشریف۔

عمران خان نے کہا کہ اچھا لگتا ہے جب یہ ڈاکو مجھے نیازی کہتے ہیں، تم غلام ہوگے ہم غلام نہیں ہیں، قوم آج اسی چیز پر کھڑی ہے دوستی سب سے کریں گے غلامی کسی کی نہیں کریں گے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا ہمیں تمہاری معافی کی ضرورت نہیں ہے، عظیم قوم چور زرداری ،شہباز، حمزہ شہباز کی غلامی نہیں کرے گی، کسی صورت ان چوروں کو اپنے اوپر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ چیلنج کرتا ہوں، تم کہیں بھی چلے جاؤ چور اور غدار کی آواز آئے گی۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جب بھی حق اور باطل، سچ اور جھوٹ کا مقابلہ ہو تو حق اور اچھائی کا ساتھ دینے کا اللّٰہ کا حکم ہے، نیوٹرل جانور ہوتا ہے انسان نیوٹرل نہیں ہوتا، جب شیر کسی ہرن کا شکار کرتا ہے تو باقی بھاگ جاتے ہیں کیوں کہ وہ نیوٹرل ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved