علیم خان کا عمران خان کو مناظرے کے چیلنج پر فیاض چوہان کا ردعمل سامنے آگیا

6  مئی‬‮  2022

سابق صوبائی وزیر علیم خان کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو مناظرے کے چیلنج پر پی ٹی آئی رہنما فیاض چوہان کا ردعمل سامنے آگیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ علیم خان آپ کا لیول عمران خان کے برابر کا نہیں، میں اور آپ برابر لیول کے سیاستدان ہیں، میں آپ کا چیلنج قبول کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ آپ اپنے ٹی وی چینل میں کسی بھی دن مناظرہ رکھ لیں، ساری دنیا کے سامنے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ اپنے ویڈیو پیغام میں علیم خان کا کہنا تھا کہ عمران خان میرے بارے میں غلط الزام لگائیں گے تو میں بھی  چپ نہیں رہوں گا، اگر پ میرا نام تمیز سے لیں گے تو میں بھی آپ کا نام تمیز سے لوں گا، اگر آپ منہ کھلوانا چاہتے ہیں تو کسی چینل پر میرے اور جہانگیر ترین کے ساتھ بیٹھیں، پھر سب سچ بولیں تاکہ عوام کو پتہ چلے علیم خان، جہانگیر ترین اور عمران خان کا اصل چہرہ کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved