امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے بلاول بھٹو زرداری کو وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی، امریکی وزیرخارجہ کی بلاول بھٹو کے ساتھ خطے کی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ سے بات چیت کے دوران امن، ترقی اور سلامتی کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔
Received call from @SecBlinken grateful for warm felicitations on my assumption of office. Exchanged views on:
-Strengthening mutually beneficial, broadbased relationship
-Promotion of peace,development & security
-Agreed engagement with mutual respect is the way forward 🇺🇸🤝🇵🇰— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) May 6, 2022
انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو کے دوران باہمی احترام کے ساتھ آئندہ کے سفر پر اتفاق کیا گیا۔
یاد رہے کہ بلاول بھٹو کے وزیر خارجہ بننے کے بعد امریکی ہم منصب کی جانب سے یہ پہلا باضابطہ رابطہ ہے۔