وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری دفاتر ہفتے میں بدستور 6 دن کام جاری رکھیں گے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری کئے گئےنوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری دفاتر میں ہفتے میں 6 دن کام جاری رہے گا، پیر سے جمعرات اور ہفتے کو دفاتر کے اوقات صبح 8 بجے سے سہہ پہر 3 بجے جبکہ دوپہر ایک بجے سے 1:30 بجے تک نماز ظہر کا وقفہ ہوگا۔ جمعے کے روز سرکاری دفاتر میں صبح 8 بجے سے دوپہر ایک بجے تک کام جاری رہے گا۔
اس قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں قوم سے عید کی چھٹیوں کے بعد واپس دفاتر آنے پر زور دیا تھا۔
Subh bakhair. Hope you all had wonderful time with your families during Eid holidays & rested well…
Let us get back to work now!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 6, 2022
اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ آپ سب نے عید کی چھٹیوں کے دوران بہترین وقت گزارا ہوگا اور آرام کیا ہوگا، چلیے اب کام کی طرف واپس آتے ہیں۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے ایک روز بعد سرکاری دفاتر میں 2 کے بجائے ایک روز تعطیل اور رمضان کیلئے دفتری اوقات کار تبدیل کردئیے تھے۔