مسجد نبویﷺ واقعے پر پاکستان میں درج ہونے والی ایف آئی آر پرسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے مقدمات کی تعداد اور تفصیلات مانگ لی ہیں۔
کمیٹی نے سوال کیا کہ کیا ایف آئی آر سے قبل ضروری شرائط پوری کی گئیں؟
کمیٹی نے استفسار کیا کہ اگر جرم سعودی عرب میں ہوا تو کیا وہاں ایسے مقدمات درج کئے گئے؟
کمیٹی نے پوچھا کہ پاکستان میں کن بنیادوں پر مقدمات درج ہوئے؟
کمیٹی نے اس حوالے سے تمام تفصیلات طلب کرتے ہوئے کمیٹی کا آئندہ اجلاس 9 مئی کو طلب کر لیا ہے۔
اجلاس میں وزارت انسانی حقوق، داخلہ، آئی جی پنجاب، سی پی او فیصل آباد سے بریفنگ لی جائے گی۔