صحت کارڈ کو بند نہیں کیا جارہا تاہم اس میں موجود خامیوں کو دور کیا جائے گا، وفاقی وزیر صحت

6  مئی‬‮  2022

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ صحت کارڈ کو بند نہیں کیا جارہا تاہم اس میں موجود خامیوں کو دور کیا جائے گا،کراچی میرا اپنا شہر ہے،پارٹی قیادت نے جوذمہ داری دی ہے اس کو نبھانے کی بھرپور کوشش کررہا ہوں ۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اتارچڑھاؤ آتا رہتا ہے لیکن میراصحافیوں سے تعلق ہمیشہ رہے گا۔کراچی پریس کلب سے گہرا رشتہ ہے ۔صحت کے حوالے سے صحافیوں کو جو مسائل درپیش ہیں اس میں جو مدد ہوسکتی ہے وہ کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ سابق حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں جب ایک چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے تو وہ کم نہیں ہوتی ہے تاہم اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے جلد حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ صحت کارڈ کو ہم بند نہیں کررہے ہیں، اس میں بہت خامیاں ہیں ان کو دور کیا جائے گا ۔صحت کارڈ امیر ترین انسان کے پاس بھی موجود ہے ۔اپنے قلمدان پر اعتراض کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے قادر پٹیل نے کہا کہ جب پرویز خٹک کو وزیر دفاع بنایا گیا تھا تو ہم نے اعتراض نہیں کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ میرا کام انتظامی امور دیکھنا ہے، میں نے یہ کب کہا ہے کہ میں سرجری کروں گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved