وفاقی حکومت کے برعکس اسٹیٹ بینک نے ہفتے کی چھٹی بحال کر دی

6  مئی‬‮  2022

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے  اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں بینک پیر سے جمعرات صبح 9 سے شام ساڑھے 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔

پیر تا جمعرات کے دنوں میں دن  ڈیڑھ بجے سے سوا دو بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق جمعے کو بینک صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے، اس دوران ڈیڑھ بجے سے ڈھائی بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں بینک ہفتے اور اتوار کو بند رہیں گے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے عوام کے احتجاج کے باوجود ہفتے کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved