وزیراعظم شہباز شریف کا تین برس کے بعد چینی کی قیمت میں کمی پر اظہار اطمینان

6  مئی‬‮  2022

وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں چینی کی موجودہ قیمت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین سال بعد ملک میں چینی کی قیمت میں کمی ہوئی ہے جو کہ عوام کے لیے ایک ریلیف ہے۔

وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے جمعہ کو اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں سیکرٹری خزانہ بھی شریک تھے۔وزیراعظم نے ملک میں چینی کی موجودہ قیمت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تین سال بعد ملک میں چینی کی قیمت میں کمی ہوئی ہے جو کہ عوام کے لیے ایک ریلیف ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گندم کی خریداری کے حوالے سے پاسکو کو کیش کریڈٹ کے حوالے سے سہولیات دینے کی ہدایت بھی جاری کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved