بے فیض ہوتے ہو عمران خان کی حکومت دھڑام سے نیچے آ گری، مریم نواز

6  مئی‬‮  2022

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ بے فیض ہوتے ہی عمران خان کی حکومت دھڑام سے گر گئی ہے۔

فتح جنگ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک تقرری کیا ہوئی، عمران خان کی آنکھیں بھی گئيں، کان بھی گئے، بے فیض ہوتے ہی عمران حکومت دھڑام سے نیچے گر گئی۔

مریم نواز نے کہا کہ جس نےخود پوری زندگی بوٹ صاف کئے ہوں، انہیں اس کےعلاوہ کچھ نظرنہیں آتا،عمران خان نے4سال انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا نہ خودکوئی کام کیانہ کسی کوکام کرنےدیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنی حکومت جانےکا اتنا دکھ نہیں، جتنا دکھ انہیں شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان اب اس تکلیف کی عادت ڈال لو، آنے والا دورنوازشریف اورمسلم لیگ ن کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اپنی کرسی جانےکااتناغم لگاہےکہ دماغی توازن کھوبیٹھاہے، اب کبھی جعلی خط دکھاتاہے، توکبھی سازش کاالزام لگاتاہے، پہلےکہاخط مارچ میں آیا،گزشتہ رات کہاکہ پچھلےسال سےسازش ہورہی تھی، عمران خان اب باقی زندگی خط دکھاکرپیسےمانگتارہےگا۔

مریم نواز نے کہا کہ فتح جنگ تک بھی فرح خان کےقصےپہنچ چکےہیں،فرح خان کادوسرانام عمران خان ہے، عمران خان نےکبھی اپنی بہن علیمہ باجی کیلئےبیان نہیں دیا، عمران خان فرح خان کوبچانےکیلئےٹی وی پرآکرکہتےہیں کہ اس نےکچھ نہیں کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved