بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم جب تک ہے جان اور اجے دیوگن کی فلم سن آف سردار کی باکس آفس پر ریلیز سے شروع ہونے والا تنازع ابھی تک جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ تنازع اتنی شدت اختیار کر چکا ہے کہ دونوں اداکاروں کے تعلقات پر بھی اس کے باعث خاصے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
میڈیا میں یہ معاملہ بڑے پیمانے پر موضوع بحث بننے کے بعد اجے دیوگن نے شاہ رخ خان کیساتھ سرد مہری اور خراب تعلقات کی تردید کی ہے۔
اجے دیوگن نے کہا ہے کہ میرے اور کنگ خان کے تعلقات بہت اچھے ہیں اور ہم ایک دوسرے کی مدد بھی کرتے ہیں، میڈیا میں میرے اور شاہ رخ سے متعلق جو باتیں کی جا رہی ہیں وہ محض افواہ ہیں۔
اجے دیوگن نے بتایا کہ ہماری اکثر فون پر اکثر بات ہوتی ہے، اگر ایک مشکل میں ہو تو دوسرا مدد کیلئے ساتھ کھڑا ہوتا ہے کیوں کہ ہم دوسرے پر بھروسہ کرتے ہیں۔