رانا ثناءاللہ نے منشیات کیس میں مستقل حاضری معافی کی درخواست دے دی

7  مئی‬‮  2022

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے  منشیات کیس میں مستقل حاضری معافی کیلئے درخواست دائر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد منشیات کی عدالت میں رانا ثنااللہ کے خلاف منشیات کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں رانا ثناءاللہ  عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر نے دلائل  دیتے ہوئے کہا کہ منشیات رکھنا جرم ہے،جبکہ منشیات اسمگلنگ کے ساتھ سرکاری اہلکارکو کام سے روکنا بھی جرم ہے۔

پراسیکیوٹر نے کہا  کہ چالان جمع کر دیا ہے جس کے بعد ملزم پر فرد جرم عائد ہونی چاہیے، ہمارے 15 گواہ ہیں جو الزام کی توثیق کرتے ہیں، ہمارے کیس میں کیمیکل ایگزامن رپورٹ بھی موجود ہے لہٰذا ہماری شہادتوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا کہ ملزمان کے خلاف فارنزک اور دستاویزی ثبوت کیمیکل تجزیاتی رپورٹ سے مطابقت رکھتے ہیں، فرد جرم کی سطح پر تمام ثبوتوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

اس  موقع پر رانا ثنااللہ کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ان کے مؤکل کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دیاجائے  کیونکہ اب  وہ مصروفیات کے باعث ہرتاریخ پر پیش نہیں ہوسکتے۔

رانا ثنااللہ نے کیس میں مستقل حاضری معافی کی درخواست بھی جمع کرادی جس پر عداالت  نے سرکاری وکیل کو نوٹس جاری کردیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved