لاہور ہائیکورٹ، سانحہ مری کیس کا فیصلہ محفوظ

7  مئی‬‮  2022

 لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سانحہ مری کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج لاہور ہائیکورٹ کےراولپنڈی بینچ میں سانحہ مری کے کیس کی سماعت ہوئی جس  کے دوران جسٹس چوہدری عبدالعزیزنے ریکارکس دئیے کہ پتا نہیں قوم کاضمیر کب جاگے گا، لوگوں میں احساس ذمہ داری ہی نہیں ہے۔

دوران سماعت ایڈووکیٹ جلیل اختر نے اپنے دلائل میں بتایا کہ مجموعی طور پر 3 کنال جگہ تھی جو پارکنگ پلازہ کیلئے مختص تھی، اس پر عدالت نے کہا کہ آئیڈیا طے ہوا رقم مختص ہوئی پھر سب ختم ہو گیا ، پھر یہ پیسہ کہاں گیا ؟کسی کے باپ کا نہیں ،مزدوروں کا پیسہ ہے، کیا یہ کوئی مغلیہ سلطنت ہے، ملک کی تباہی کی بنیادی وجہ امیر غریب کیلئے الگ قانون ہے۔

عدالت نے کہا کہ مری ایکسپریس وے پر غیر قانونی تعمیرات کی گئی ہیں، مری میں محکمےکی غفلت کی وجہ سے غیر قانونی تعمیرات ہوئیں، محکمہ کی غفلت کی وجہ سے لوگوں کا پیسہ ضائع ہوا، اگر آج تعمیرات گرا دیں تو لوگوں کے اربوں روپے ضائع ہوجائیں گے، محکمے نے غیرقانونی تعمیرات سے روکا ہوتا تو یہ پیسہ مناسب جگہ لگا ہوتا۔

بعد ازاں عدالت  نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا اور جسٹس عبدالعزیز نے کہا کہ سانحہ مری کے کیس کو بند کررہا ہوں اس کا فیصلہ جلد کروں گا۔

یاد رہےکہ 7 اور 8 جنوری کی درمیانی شب  مری میں برفانی طوفان اور رش کے باعث 23 افراد اپنی گاڑیوں میں انتقال کرگئے تھے، انتقال کرجانے والوں میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد بھی شامل تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved