نیا گورنر پنجاب کون ہو گا، ن لیگ کی جانب سے نام سامنے آ گیا

7  مئی‬‮  2022

مسلم لیگ ن نے بلیغ الرحمان کو گورنر  پنجاب لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی سمری بھی وزیراعظم نے صدر مملکت کو ارسال کر دی ہے۔

بلیغ الرحمان مسلم لیگ ن کے سابق دور حکومت میں وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ اور وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ بھی رہ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ آج پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت کے مابین پنجاب میں پاور شیئرنگ فارمولہ طے ہونے کے بعد پیپلز پارٹی پنجاب میں گورنرشپ کے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئی تھی۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ 6 روز کے مہمان ہیں، نیا گورنر پنجاب تعینات ہو جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved