حکومت نے انعام غنی کو عہدے سے ہٹادیا، نئےآئی جی موٹروے کا نام سامنے آگیا

7  مئی‬‮  2022

وفاقی حکومت نے موٹروے پولیس کے انسپکٹر جنرل انعام غنی کو عہدے سے ہٹادیا۔

آئی جی موٹروے انعام غنی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا  جب کہ ایڈیشنل آئی جی خالد محمود کو آئی جی موٹروے کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سابق آئی جی موٹروے انعام غنی کو اسٹیبشلمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور  میں انعام غنی آئی  جی پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved