اس حکومت کیساتھ کام نہیں کر سکتا، چیئرمین واپڈا مستعفی

7  مئی‬‮  2022

واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم شہباز شریف کو بھیج دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین واپڈا کو حکومتی پالیسیوں سے سخت اختلافات تھے، جس کے باعث ان کا کہنا ہے کہ وہ موجودہ حکومت کیساتھ کام نہیں کر سکتے۔

وزیراعظم کو بھیجے گئے استعفے میں چیئرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی اور خاندانی مصروفیت کے سبب مزید ذمہ داریاں نہیں نبھا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ چیئرمین واپڈا کی گزشتہ برس اگست میں دوسری مدت کیلئے تقرری گئی تھی۔

اوروفاقی کابینہ نے چیئرمین واپڈا کی مدت ملازمت میں پانچ سال کی توسیع کی منظوری بھی دی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved