ن لیگ کا یوٹرن، پیکا آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی درخواست واپس لے لی

7  مئی‬‮  2022

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم  شہباز شریف نے  پیکا ایکٹ 2016ء کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ایف آئی اے کی سپریم کورٹ میں دائر درخواست کا سختی سے نوٹس لیا ہے، مذکورہ پٹیشن فوری طور پر واپس لی جاتی ہے جو حکومتی پالیسی اور اظہار رائے کی آزادی کے اصول کے خلاف ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور مجھے کچھ دیر پہلے معلوم ہوا کہ ایف آئی اے نے پیکا ایکٹ 2016ء کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے تاکہ ایکٹ کے سیکشن 20 کو بحال کیا جائے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مذکورہ پٹیشن حکومت کی پالیسی اور آزادی اظہار رائے کو یقینی بنانے کے اصول کے خلاف ہے، لہذا اسے واپس لیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نےدرخواست دائر ہونے کا سختی سے نوٹس لیا ہے، بدقسمتی سے درخواست دائر ہونے کی خبر ہم تک پہنچنے میں تھوڑی دیر ہوئی کیونکہ ہم دن کے وقت بشام میں تھے جہاں کوئی موبائل سگنل نہیں تھے۔

یاد رہے کہ ایف آئی نے پیکا آرڈیننس کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کیلئے درخواست دائر کی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved