وزیراعظم شہباز شریف کا آٹا سستا کرنے کیلئے انوکھا اعلان

7  مئی‬‮  2022

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کیلئے اپنا کپڑے بیچ دوں گا۔

شانگلہ کے علاقے بشام میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج میں نواز شریف کے شیر کے گھر آیا ہوں، خیبرپختونخوا کا یہ میرا پہلا دورہ ہے۔

انہوں نےکہا کہ جب تک میری جان میں جان ہے دن رات انتھک کام کروں گا  اور انشااللہ کے پی کو عظیم صوبہ بنا کر دم لوں گا۔

انہوں نے کہا کہ کے پی میں اتنا عرصہ تحریک انصاف کی حکومت رہی کتنے ہسپتال بنے، مفت علاج کئے؟ یہاں جو وزیراعلیٰ ہیں وہ سستا آٹا فراہم کریں، اگر کر دیں گے تو شکر گزار ہوں گا،  اگر نہیں کریں گے تو اپنے کپڑے بیچ کر آٹا سستا کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی ہر دکان پر سستا آٹا مہیا کرنے کا طریقہ آتا ہے، اگلے ایک دو دن میں آٹے کی جو قیمت پنجاب میں ہوگی وہی کے پی میں ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک جب ترقی کرے گا جب پنجاب کے ساتھ خیبرپختونخوا بھی ترقی کرے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved