وزیراعظم شہباز شریف سے یورپی یونین کے ناظم الامور کی ملاقات

7  مئی‬‮  2022

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اقتصادی ،تجارتی اور سرمایہ کاری کے مضبوط تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کےلئے موسمیاتی تبدیلی اور قانونی نقل مکانی سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد – (اے پی پی): وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق یورپی یونین کے پاکستان میں وفد کے ناظم الامور تھامس سیلر نے ہفتے کے روز  وزیراعظم سے ملاقات کی۔ناظم الامور نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے یورپی کونسل کے صدر اور یورپی یونین کے صدر کی جانب سے نیک خواہشات پہنچائیں۔

وزیراعظم نے ناظم الامور کی جانب سے مبارکباد کے پیغام پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اور یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک کے درمیان تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ وزیراعظم نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اقتصادی ، تجارتی اور مضبوط سرمایہ کاری تعلقات ہیں جنہیں مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔اس سلسلہ میں موسمیاتی اور لیگل مائیگریشن سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ دونوں اطراف کے اعلیٰ سطح کے وفود کے باقاعدگی سے تبادلے ہوں تاکہ خطے اور عالمی امن اور استحکام سے متعلقہ امور کے ضمن میں دوطرفہ تعاون مزید گہرااور باہمی تعاون میں مزید اضافہ ہو۔ یورپی یونین کے ناظم الامور نے یورپی یونین کے پاکستان کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور یورپی یونین رواں سال اپنے سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں اسلام آباد اور برسلز میں تقریبا ت کاانعقاد کیاجائے ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved