کرپشن کے الزامات، فرح خان نے عطا تارڑ کو 5 ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

7  مئی‬‮  2022

سابق وزیراعظم عمران  خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان نے الزامات لگانے اور تضحیک آمیز انداز سے نام بگاڑنے پر مسلم لیگ ن کےمرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطااللہ تارڑ کو قانونی نوٹس بھجوادیا۔

فرح خان نے اپنے وکیل اظہر صدیق کے ذریعے عطااللہ تارڑ کو قانونی نوٹس بھجوایا ہے، جس میں  عطااللہ تارڑ سے7 روز میں غیرمشروط معافی اور الزامات واپس لینےکا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قانون نوٹس کے متن کے مطابق فرح خان نے مطالبہ کیا ہےکہ عطااللہ تارڑ میڈیا پر آکر معافی مانگیں اور الزامات واپس لیں، ایسا نہ کرنے کی صورت میں 5 ارب روپے ہرجانےکی قانونی کارروائی کی جائےگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved