حکومت کی انتقامی کاروائیاں شروع، ایف آئی اے نے سینئر صحافی سمیع ابراہیم کو طلب کر لیا

7  مئی‬‮  2022

مسلم لیگ ن نے حکومت میں آتے ہی صحافیوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سینئر صحافی سمیع ابراہیم کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں 13 مئی کو طلب کر لیا ہے۔  ذرائع کے مطابق سمیع ابراہیم کو پیکا قانون کے تحت طلب کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے نے پیکا کے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا، جسے بعد ازاں وفاقی حکومت نے واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔

ایف آئی اے کی سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آرٹیکل 19اور19 اے کی غلط تشریح کی، پیکا کے سیکشن 20 کو بغیر کسی قانونی جواز کے غیر فعال کیا گیا۔

درخواست مِں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی کہ سیکشن 20 غیرفعال ہونے سے قانون شکنی کی ترغیب ملے گی، اس لئے 8 اپریل 2022ء کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کیا جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved