وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ کہ حادثے کے بعد وہ گاڑی سے نکل کر پانی پی رہے تھے تو بالکل ٹھیک ٹھاک تھے، لیکن جب عدالت گئے تو ایسا لگ رہا تھا کہ ان کی دس پندرہ ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہباز گل کے ساتھ جو حادثہ پیش آیا، اس کا ملزم گرفتار ہے، اس کے کوائف بتاتے ہیں کہ اس کا تعلق (ن) لیگ سے نہیں ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ ملزم کا تعلق (ن) لیگ سے نہ ہونے کے باوجود عمران خان نے جلسے میں اس کا الزام بھی ہم پر لگا دیا۔