پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی اندرونی حکمت عملی سامنے آ گئی

8  مئی‬‮  2022

تحریک انصاف نے لانگ مارچ کے دوران اسلام آباد سمیت ملک بڑے شہروں کو جام کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق حکومت مخالف لانگ مارچ کیلئے تحریک انصاف نے اپنے پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔  علاوہ ازیں ملک بھر سے لاکھوں مظاہرین کو اسلام آباد لانے اور بڑے شہروں کو جام کرنے کی حکمت عملی بھی تیار کرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کا پیغام پارٹی رہنماؤں کو پہنچا دیا گیا، لانگ مارچ کا اعلان ہوتے ہی مختلف شہروں کو جام کیاکردیا جائے گا اس حوالے سے بڑے شہروں کی بندش کیلئے پوائنٹس بھی طے کر لئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قائدین کو گرفتاریوں سے بچنے کی ہدایت کی گئی ہے، تاہم گرفتاریوں کی صورت میں بیک اپ پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے، جس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مرکزی قائدین کی گرفتاری کی صورت میں متبادل قیادت کارکنان کو لانگ مارچ میں گائیڈ لائین دے گی، جبری گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج کی کال دی جائے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved