اب معاملہ امریکہ سے نکل کر ہندوستانی سازش کی طرف جا رہا ہے، شہباز گل

8  مئی‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعطم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اب معاملہ امریکہ سے نکل کر ہندوستانی سازش کی طرف جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں  شہباز گل نے لکھا کہ امریکہ میں تیار کی گئی سازش سے اب ہندوستان کی مداخلت کے راستے بھی کھل گئے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لکھتے ہیں کہ ہمیں اس وقت بتایا گیا تھا کہ یہ لوگ ہندوستان سے ملے ہوئے ہیں، افسوس کہ ہماری بہادر افواج نے جان دے کر ان غداروں سے اس ملک کو محفوظ کیا تھا لیکن ہماری آج کی لیڈرشپ نے قسم کھا رکھی ہر ملک سے مداخلت کروانے کی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اب معاملہ امریکہ سے نکل کر ہندوستانی سازش کی طرف جا رہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved