پاکستان کے سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جو گند سیکیورٹی اداروں نے صاف کیا تھا وہ واپس آرہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں فواد چوہدری نے لکھا کہ کرائم منسٹر نے نسرین جلیل کا نام سندھ کے نئے گورنر کے طور پر تجویز کیا ہے، 18 جون 2015 کو محترمہ نے انڈین ہائ کمیشن کو خط لکھا اور پاکستان کے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیخلاف تعاون مانگا۔
جاری کردہ ٹوئٹ میں سابق وزیر اطلاعات لکھتے ہیں کہ دکھ اس بات کا ہے کہ کراچی میں جو گند سیکیورٹی اداروں نے صاف کیا تھا وہ واپس آرہا ہے۔