آرمی چیف کی ایکسٹینشن کے سوال پر شہباز شریف کا ردعمل سامنے آگیا

8  مئی‬‮  2022

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ   آرمی چیف کی ایکسٹینشن کا سوال قبل از وقت ہے ، جب  وقت آئے گا  دیکھ لیں گے۔

 ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران وزیراعظم میاں شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، آئینی طورپر اگست 2023 تک حکومت کی مدت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ آئندہ الیکشن میں اتحاد بنایا جائے، نومبر سے متعلق تبدیلوں کا سوال ابھی قبل از وقت ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہماری تو ابھی مدت تین ہفتے کی ہے، ہم نے عام آدمی کو ریلیف دیا، ان کو نیب سیاسی گٹھ جوڑ اور دن رات گالیوں سے فرصت نہیں تھی۔انہوں ںے کہا کہ یوکرین جنگ کے باعث دنیا بھرمیں مہنگائی زوروں پر ہے، ہم نے تیل کی قیمتیں نہیں بڑھائیں، ہم پر آئی ایم ایف کا بہت زیادہ پریشر ہے، پاکستان قرضوں میں جکڑا ہوا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت آزادی صحافت اور اظہار رائے پرقدغن لگانے کا ارادہ نہیں رکھتی، پیکا آرڈیننس اور دیگرقوانین کےتحت صحافیوں کےخلاف بلاوجہ کاروائیوں پر ہر ممکن تحفظ دیا جائےگا، پیکا آرڈیننس کا جائزہ لینےکا کام پہلے ہی وزارت قانون کو سونپ دیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت تمام ملکوں سے باہمی عزت اور مفاد کا تعلق رکھنا چاہتی ہے، ملک میں شفاف انتخابات کے لیے انتخابی اصلاحات بہت ضروری ہیں۔

ایک سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ ہم انتقامی کارروائی نہیں کریں گے لیکن قانون اپنا راستہ اپنائے گا، اظہار رائے کی آزادی پر کوئی قدغن نہیں مگر انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں ہے، ہم انصاف اور قانون کے داعی ہیں۔وزیراعظم  نے کہا کہ آج آپ کے ساتھ عدالتوں کے باہر ملاقات ہو رہی ہے، آپ تمام رپورٹرز بڑے اچھے طریقے سے پیش آئے، آپ برے وقت کے ساتھی ہیں، اچھے وقت میں سب ساتھ ہوتے ہیں۔

 شہباز شریف نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں آپ نے میری بہت ہمت باندھی، کڑے وقت میں آپ حق اور سچ کے ساتھ کھڑے رہے، جیل میں موبائل کی سہولت نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ باہمی مشاورت سےاصلاحات لے کر آئیں گے، منشیات کے بڑھتے واقعات تشویشناک ہیں، گزشتہ حکومت کا اینٹی نارکوٹکس محکمہ سیاسی افراد پرمقدمات بنانے میں مصروف رہا۔

ایک سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ شکر کریں انہوں نے کھانے پینے پر ٹیکس نہیں لگایا، تیل اورپیٹرول کی قیمتیں ساڑھے تین سال یاد نہ رہیں ۔وزیراعظم نے بات چیت کے دوران دعویٰ کیا کہ سلمان شہبازپرکرپشن کے الزامات ثابت ہوئے تو سیاست سے استعفیٰ دے دوں گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved