چین کی حکومت عمران خان سے کیوں ناراض ہے؟

8  مئی‬‮  2022

وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہے کہ عمران خان نے سی پیک منصوبوں کا آڈٹ کیا، جس کے باعث چین کے دوست سخت ناراض ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے سی پی این ای کے عہدیداروں نے ملاقات کی، جس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا  کہ عمران نیازی نے سی پیک کا برا حال کر دیا ہے، عمران خان نے سی پیک منصوبوں کا فرانزک آڈٹ کروایا جس سے چینی دوست سخت ناراض ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مارچ میں تیل کی قیمتیں منجمد کرکے عمران خان نے اگلی حکومت کیلئے بارودی سرنگ بچھائی، اب پرندہ پنجرے میں پھڑپھڑا رہا ہے، ہم عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں مگر عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی قیمتیں ہمارے پاؤں کی زنجیر ہیں،سعودی عرب اور یو اے ای میں ہمیں بہت عزت ملی، ہم نے انہیں مدد کی درخواست کر دی ہے، فیصلہ اب انہوں نے کرنا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved