جدہ ائیر پورٹ پر افراتفری اور پروازوں میں تعطل، سی ای او برطرف

8  مئی‬‮  2022

جدہ ایئرپورٹ کے سی ای او ریان طرابزونی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، جبکہ نئے سی ای او کا بھی تقرر کردیا گیا۔ 

سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سی ای او کی برطرفی کا فیصلہ جدہ ایئرپورٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق  سی ای او کو جدہ ایئرپورٹ پر افراتفری اور پروازوں میں تاخیر پر برطرف کیا گیا۔

یاد رہے کہ عید کی تعطیلات میں جدہ ایئر پورٹ  پر غیر معمولی رش، افراتفری اور پروازوں میں تعطل کی شکایات سامنے آئی تھیں، جس کے بعد کمپنی کے کونسل کا غیر معمولی اجلاس ہوا جس میں سی ای او ریان طرابزونی کو برطرف کرنے کے فیصلے کے ساتھ ساتھ ایمن بن عبدالعزیز کو جدہ ایئرپورٹ کا نیا سی ای او مقرر کردیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved