خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز طبی معائنے کیلئے ہسپتال داخل ہو گئے ہیں۔
سعودی ایوان شاہی سے جاری بیان کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی 8 مئی کو جدہ کےکنگ فیصل ہسپتال میں کولونواسکوپی کی گئی ہے جس کا نتیجہ تسلی بخش رہا ہے۔
سعودی ایوان شاہی کے مطابق ڈاکٹروں نے شاہ سلمان کوآرام کیلئے مزید کچھ وقت ہسپتال میں رہنےکا مشورہ دیا ہے۔
اس سے قبل سعودی ایوان شاہی سے بیان جاری کیا گیا تھا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز ہفتہ7 مئی کو طبی معائنے کیلئےکنگ فیصل ہسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔