عام انتخابات کب ہوں گے، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا بیان

8  مئی‬‮  2022

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے بعد ہی عام انتخابات کا سوچیں گے۔

سینئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتما دپر کوئی غیر ملکی سازش نہیں ہوئی، بیرونی سازش کے ساتھ ملک کر حکومت حاصل کرنے سے بڑا کفر نہیں، عمران خان  اب پینترا بدل رہے ہیں ان کو جولائی سے سازش کا علم تھا، عمران خان نے ماننا تو نہیں لیکن پھر بھی کمیشن بنائیں گے، یہ تبدیلی قانونی اور آئینی طریقے سے آئی ہے، کسی  سازش سے نہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ریفارمز کے بعد ہی آئندہ انتخابات کا سوچیں گے، جھرلو کی حکومت کو ووٹ کی طاقت سے ختم کیا، ریفارمز کے لیے پی ٹی آئی کو دعوت دینگے وہ آئیں یا نہ آئیں، حکومت کتنی مدت کے لیے ہے یہ فیصلہ مشاور ت سے ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو خوش آمدید کہیں گے، لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی جازت نہیں دینگے، تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو کیسے نمٹنا ہے اسکی حکمت عملی رانا ثنا اللہ بناچکے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved