سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی خرابی صحت پر وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام

8  مئی‬‮  2022

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی خرابی صحت پر بیان جاری کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں اور پوری پاکستانی قوم خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جلد صحت یابی اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا گو ہے۔

یاد رہے سعودی ایوان شاہی سے جاری بیان کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی 8 مئی کو  جدہ کےکنگ فیصل ہسپتال میں کولونواسکوپی کی گئی ہے جس کا نتیجہ تسلی بخش رہا ہے۔تاہم   ڈاکٹروں نے شاہ سلمان کوآرام کیلئے مزید کچھ وقت ہسپتال میں رہنےکا مشورہ دیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved