وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عارف علوی پاکستان تحریک انصاف کے آلہ کار بن گئے ہیں، انہوں نے آئینی اور قانونی خلاف ورزیاں کی ہیں۔
اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عارف علوی کے خلاف آئینی پٹیشن بھی دائر کی جا سکتی ہے، لیکن ابھی اس معاملے میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاست نہیں سازش کررہا ہے، یہ سازش پاکستان کے خلاف ہورہی ہے، ایک شخص کی انا، تکبر اور جھوٹ پر پاکستان قربان نہیں کرسکتے، پہلے عمران نیازی نے پاکستان کی معیشت ڈبونے کی سازش کی اور اب خانہ جنگی کرانے کی کوشش کررہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ذاتی مفادات سےبالاتر ہوکر سوچنا ہوگا۔