پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ حقیقی آزادی مارچ کی تیاری کیلئے عوام کو تیار کررہے ہیں۔
سوشل میڈیا پرجاری کئے گئے ویڈیو بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میں منگل کو شہیدوں اور غازیوں کے شہر جہلم آرہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ان جلسوں کا مقصد یہ ہے کہ میں آپ کو حقیقی آزادی مارچ کیلئے تیار کر رہا ہوں۔
چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا جہلم کے لئے اہم پیغام- #امپورٹڈ__حکومت__نامنظور pic.twitter.com/4CLCYgdbPN
— PTI (@PTIofficial) May 9, 2022
عمران خان نے کہا کہ جب میں آپ کو اسلام آباد آنے کی کال دوں گا تو آپ سب نے پاکستان کو حقیقی آزادی دلوانے کیلئے مارچ میں شرکت کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو بتانا ہے کہ بیرونی سازش سے مسلط حکومت ہمیں منظور نہیں ہے۔
یاد رہے کہ رواں ماہ پی ٹی آئی کے جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کل جہلم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔