ملک میں چینی کی طلب اور رسد میں توازن برقرار رکھنے کیلئے وزیراعظم کا بڑا فیصلہ

9  مئی‬‮  2022

وزیراعظم شہبازشریف نے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ پہلے عوام کی ضرورت کو پورا کیا جائے۔

پیر کے روز وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں چینی کا ذخیرہ اور قیمت مستحکم رکھنے کے لئےچینی کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیاہے اور ہدایت کی ہے کہ پہلے عوام کی ضرورت کو پورا کیاجائے اور چینی کی قیمت کو مستحکم کیاجائے۔

وزیراعظم نے سمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کا بھی حکم دیا اور ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔

وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو اپنے احکامات پر موثر عمل درآمد سے مسلسل آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی ۔وزیراعظم نے خبردار کیاکہ اس سلسلہ میں غفلت اور کوتاہی ہوئی تو متعلقہ افسراور عملہ ذمہ دار ہو گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گندم کی خریداری اور ذخیرے میں بدانتظامی کے باعث آٹے کی قیمت میں اضافہ ہو چکا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved